
تھانہ رمنا حملہ کیس، پی ٹی آئی ایم این اے عبدالطیف اور سابق ایم پی اے وزیر زادہ کیلاشی سمیت 11 ملزمان کو 27 سال قید کی سزا
فیصلہ سنانے کے بعد پولیس نے عدالت میں موجود 4 ملزمان کواپنی تحویل میں لے لیا ، غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری، 9 مئی جلاﺅ گھیراو کیس میں پی ٹی آئی کے 6 شرپسندوں پر فرد جرم عائد کر دی گئی
فیصل علوی
جمعہ 30 مئی 2025
16:35

(جاری ہے)
عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ملزمان کو ایک ماہ قید جبکہ مجمع بنا کر جرم کرنے پر 2 سال کی سزا سنائی گئی اسی طرح دہشت گردی کی دفعات میں ملزمان کو 10،10 سال قید اور 2،2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
جج طاہر عباس سپرا نے عدالت میں فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان سے کہا کہ آپ پر اسلام آباد کے تھانہ رمنا پر حملے کا الزام ہے۔ آپ کے خلاف 20 گواہان نے شہادتیں ریکارڈ کرائیں جن میں مجسٹریٹس بھی شامل تھے۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ملزمان نے تھانہ رمنا پر حملہ کیا اور فائرنگ کی اور پتھراو کیا اور پولیس والوں کو مارنے کی کوشش کی۔ ملزمان نے اپنے مقاصد کیلئے موٹر سائیکلوں کو آگ لگائی۔ ملزمان کے خلاف 24 گواہان نے اپنی شہادتیں قلمبند کروائیں۔جج طاہر عباس سپرا نے حکم دیا کہ پولیس کے کام میں مداخلت پر تین ماہ قید کی سزا سنائی جاتی ہے۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ایک ماہ کی سزا سنائی جاتی ہے۔ مجمع بنا کر جرم کرنے پر دو سال کی سزا سنائی جاتی ہے۔جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ کسی بھی احتجاج کا پرامن طریقہ ہوتا ہے۔ قانون ہاتھ میں نہیں لیا جاتا اگر آپ اپنے ہی تھانوں پر حملہ کریں گے تو ملک رہنے کے قابل نہیں رہے گا۔دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 9 مئی جلاﺅ گھیراو کیس میں پی ٹی آئی کے 6 شرپسندوں پر فرد جرم عائد کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی۔ ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کردیا گیا۔اس کیس میں 42 ملزمان پر پہلے ہی فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 جولائی تک ملتوی کردی، پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف تھانہ شمس کالونی میں مقدمہ درج ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان: انسداد پولیو مہم کو بڑا دھچکا، رواں برس 11ویں کیس کا اندراج
-
سولڈ ویسٹ کو قابل استعمال بنانے کی ضرورت
-
ائیر انڈیا کے چیف ایگزیکٹوکا پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے اٰخراجات بڑھنے اورمنافع پر گہرا اثرپڑنے کا اعتراف
-
عیدالاضحیٰ پر ملک میں 4 چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری
-
موٹر سائیکل سوار پرتشدد کا معاملہ، پولیس نے مرکزی ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کرلیا
-
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے آئندہ صدر کا انتخاب
-
ن لیگ نے سمبڑیال الیکشن کیلئے 25 ہزار جعلی بیلٹ پیپر چپھوایا، حماد اظہر کا الزام
-
نصف سے زائد بجٹ قرضوں کی ادائیگی میں جائے گا، ترقیاتی بجٹ کی رقم 100 ارب روپے کم ہے، احسن اقبال
-
بنگلہ دیشی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد، ظلم و جبر کے دور کا خاتمہ ہوگیا ہے‘جاوید قصوری
-
سمبڑیال الیکشن میں جیت ، عوام کو یقین ہے عوام کو ریلیف ،ملک کو بحرانوں سے صرف (ن) لیگ نکال سکتی ہے‘مریم اورنگزیب
-
بدعنوانی اور جرائم کے سائے تلے میکسیکو میں عدلیہ کے عوامی انتخابات
-
آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کے 50 ہزار سے زائد کیش نکلوانے پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.