سندھ ہائی کورٹ نے کے ایم سی میں کانٹریکٹ پر بھرتی 40 اساتذہ کو تین ماہ میں مستقل کرنے کا حکم دے دیا

جمعہ 30 مئی 2025 17:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)سندھ ہائی کورٹ نے کے ایم سی میں کانٹریکٹ پر بھرتی 40 اساتذہ کو تین ماہ میں مستقل کرنے کا حکم دے دیا ۔سندھ ہائیکورٹ میں کے ایم سی میں کانٹریکٹ پر بھرتی 40 اساتذہ کی ریگولرائزیشن کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ہدایت کی سیکریٹری بلدیات کے ایم سی اور ڈی ایم سی کے درمیان تنازع حل کریں۔

(جاری ہے)

کے ایم سی اور ڈی ایم سی دونوں ہی اساتذہ کو قبول کرنے سے انکاری ہیں۔ درخواستگزاروں کی تصدیق کے بعد مستقل کیا جائے۔ درخواست گزاروں کی تعلیمی قابلیت اور اہلیت کے مطابق مستقل کیا جائے۔ کافی عرصے سے بھرتی کامعاملہ کے ایم سی اور بعد ازاں ڈی ایم سی منتقل کیا جاتا رہا ہے۔ ریگولرائزیشن قوانین کے باوجود درخواست گزاروں کو نظرانداز کرنا امتیازی سلوک ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ اساتذہ کو 3 ماہ میں مستقل کیا جائے۔