اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کامیابی سے جاری

جمعہ 30 مئی 2025 17:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء) اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کامیابی سے جاری ہیں۔ امتحانات کے بائیسویں روز صبح کی شفٹ میں سائنس پری میڈیکل گروپ کا باٹنی پرچہ اول لیا گیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی پروفیسر غلام حسین سوہو نے کہا کہ امتحانی عمل کو شفاف اور منظم بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گئے ہیں۔ سپر ویجی لینس ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کررہی ہیں تاکہ کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کو فوری طور پر روکا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :