جامعہ بلوچستان کے شعبہ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کی کارکردگی رپورٹ NBEAC پیئر ریویو ٹیم نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی کو پیش کی

جمعہ 30 مئی 2025 21:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2025ء) جامعہ بلوچستان کے شعبہ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کی کارکردگی رپورٹ NBEAC پیئر ریویو ٹیم نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی کو پیش کی۔یونیورسٹی آف بلوچستان شعبہ تعلقات عامہ (ڈی پی آر)، 30 مئی 2025 نیشنل بزنس ایجوکیشن ایکریڈیٹیشن کونسل NBEAC کی پیئر ریویو ٹیم نے جامعہ بلوچستان کے شعبہ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز (IMS) میں اپنے تین روزہ دورے کے اختتام پر ایک جامع ایکریڈیٹیشن رپورٹ پیش کی۔

اس ٹیم میں ڈاکٹر شوکت برہ بانی ریکٹر، کراچی اسکول آف بزنس اینڈ لیڈرشپ، جناب محمد عادل ڈائریکٹر، فاسٹ سینٹر آف ایگزیکٹو ایجوکیشن، جناب بابر درانی شریک بانی، مارکو پولو گرینز اور سابق چیف کمرشل آفیسر، ڈی ایچ اے کوئٹہ، اور جناب عثمان علی جدون NBEAC نمائندہ شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس رپورٹ پیشی کی تقریب میں جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے NBEAC ٹیم کو یادگاری شیلڈز پیش کیں اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غلام رزاق شاہوانی، فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سائنسز کی ڈین پروفیسر ڈاکٹر زینب بی بی، اور شعبہ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر کنیز فاطمہ, ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد صادق سملانی ,ڈاکٹر فرقان الحق صدیقی بھی موجود تھے۔پیئر ریویو ٹیم نے شعبہ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کی تعلیمی کارکردگی، فیکلٹی کی قابلیت، تحقیقی سرگرمیوں، اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے نصاب کی ترقی، فیکلٹی کی بہتری، تحقیقی منصوبوں، اور انتظامی عمل کو قومی و بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے لیے قیمتی تجاویز پیش کیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے NBEAC ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جامع اور تعمیری تجاویز انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسس اور جامعہ کی تعلیمی بہتری کے لیے سنگ میل ثابت ہوں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جامعہ بلوچستان بزنس ایجوکیشن میں اعلی معیار کو برقرار رکھنے اور مسلسل بہتری کے لیے پرعزم ہے۔یہ پیئر ریویو تین روزہ دورہ انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز IMS کی تعلیمی برتری اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بزنس ایجوکیشن فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔