ا*ٹام کروز نے مشن امپاسبل سفر کی 30 سال کی یادگار تصاویر شیئر کردیں

جمعہ 30 مئی 2025 19:35

ڑ*ہالی وڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2025ء)ہالی ووڈ کے یونیورسل پکچرز کے تحت بننے والی معروف فلم سیریز ’مشن امپاسیبل‘ کی آٹھویں قسط، مشن: امپاسیبل - دی فائنل ریکننگ، سینما گھروں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔اس موقع پر فلم کے مرکزی اداکار اور پروڈیوسر ٹام کروز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سیریز کے 30 سالہ سفر کو یاد کرتے ہوئے 20 نایاب تصاویر شیئر کیں ہیں جس میں ان فلموں کی مختلف جھلکیاں ہیں۔

(جاری ہے)

ٹام کروز نے لکھا کہ ''30 سال قبل میں نے اپنی پہلی فلم 'مشن امپاسیبل' کو پروڈیوس کرنے کا سفر شروع کیا، اور ان آٹھ فلموں نے مجھے ایک ناقابلِ فراموش مقام پر پہنچا دیا۔'' شیئر کردہ تصاویر میں کروز کے خطرناک اسٹنٹس اور فطرت کے مختلف عناصر زمین، پانی، فضا، آگ سے مقابلہ کرتے دکھایا گیا ہے۔ہالی ووڈ اسٹار نے فلموں کی تیاری میں شامل تمام ہدایت کاروں، اداکاروں، تخلیقی ٹیموں اور عملے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ''یہ میرے لیے باعثِ فخر ہے کہ میں ان کے ساتھ کام کر سکا۔آخر میں ٹام کروز نے شائقین کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ''یہ فلمیں آپ کے لیے بنائی گئی ہیں، اور آپ ہی کے لیے ہم یہ سب کچھ کرتے ہیں۔''