صوبائی محکموں میں سالانہ آگاہی امرباالمعروف پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے اجلاس

جمعہ 30 مئی 2025 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)صوبائی محکموں میں سالانہ آگاہی امرباالمعروف پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس مشیر وزیراعلیٰ برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی کی صدارت محکمہ منصوبہ بندی و ترقی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سمیت مختلف محکموں کے نمائندگان اور پراونشل انسپکشن ٹیم کے حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

محکموں کے نمائندگان نے اپنے اپنے محکموں میں سالانہ آگاہی امرباالمعروف پلان پر عملدرآمد اور موجودہ پیشرفت، پلان پر عملدرآمد، کارکردگی،اسٹیئرنگ کمیٹیوں کی تشکیل سمیت دیگر ٹاسک پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی طور پر بریفنگ دی۔مشیر وزیراعلیٰ مصدق عباسی نے اجلاس میں محکموں میں کفایت شعاری اور بجلی کے استعمال میں اعتدال لانے کی ہدایت کی اورکہا کہ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاسوں کا انعقاد کیا جائے تاکہ وقت و وسائل کو بچایا جاسکے، اداروں میں شکایات کے حل کے لیے شکایات سسٹم کو مؤثر بنایا جائے۔ انہوں نے تمام ٹاسکس پر بروقت عملدرآمد کی تاکید کی۔ نیز، محکموں میں معیاری کارکردگی اور وقت کی پابندی کو ترجیح دینے کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :