حکومت آفات سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے اقدامات کر رہی ہے ، سید قاسم علی شاہ

جمعہ 30 مئی 2025 21:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود سید قاسم علی شاہ نے پشاور شہر میں حالیہ بارش اور آندھی سے متاثرہ علاقےکوٹلہ محسن خان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے اُس گھر کا معائنہ کیا جس کا ایک مکمل کمرہ منہدم ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک قیمتی جان ضائع ہوئی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے متاثرہ خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ صوبائی حکومت اس مشکل وقت میں متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر ممکن امداد فراہم کی جائے گی۔سید قاسم علی شاہ نے مزید کہا کہ حکومت آفات سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کر رہی ہے تاکہ عوام کی مشکلات کم کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :