
وزیراعظم یوتھ پروگرام ،چینی اداروں کے خصوصی ڈیجیٹل ہنر کی تربیت کے تحت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے معاہدے پر دستخط
جمعہ 30 مئی 2025 21:10
(جاری ہے)
اس سٹریٹجک پارٹنرشپ کا مقصد نیوٹیک، ٹیوٹا اور چینی ٹیوٹ اداروں کے ساتھ مل کر قلیل مدتی، روزگار پر مبنی تربیتی کورسز کے ذریعے ڈیجیٹل طور پر ہنر مند افرادی قوت تیار کرنا ہے۔ابتدائی طور پر 40سے 50خصوصی ڈیجیٹل کاروباروں کی نشاندہی کی گئی ہے جس میں زیادہ مانگ والے شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے جیسا کہ ای کامرس اور سرحد پار ای کامرس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور میڈیا ٹیکنالوجی ،مصنوعی ذہانت اور اے آئی جی سی فنٹیک اینڈ فنانشل اکانٹنگ،سیاحت اور مہمان نوازی،تخلیقی انٹرپرینیورشپ، اینیمیشن اور دیگر شعبے شامل ہیں ۔
اگلے دو سالوں میں 1,000مقامی ماسٹر ٹرینرز کو چینی پیشہ وارانہ اور نصابی معیارات کا استعمال کرتے ہوئے تربیت دی جائے گی ۔وزیراعظم یوتھ پروگرام سرفہرست 100تعلیمی اداروں (بشمول یونیورسٹیاں اور پیشہ وارانہ تربیتی مراکز)کا انتخاب کرے گا جن میں سے فی ادارہ 10ماسٹر ٹرینرز کو نامزد کیا جائے گا۔2025 میں 200ماسٹر ٹرینرز،2026 میں 800ماسٹر ٹرینرز کو تربیت دی جائے گی۔یہ تربیت ایک ہائبرڈ ماڈل (آن لائن اور آف لائن)کا استعمال کرتے ہوئے منعقد کی جائے گی جس کا تعاون اعلی معیار کے ہینڈ آن سافٹ ویئر، ٹریننگ پلیٹ فارمز، اور آئی ٹی ایم سی اور چینی ٹیوٹ کالجوں کے ذریعے سرٹیفیکیشن کے ذریعے کیا جائے گا۔اگلے پانچ سالوں میں اس اقدام کے تحت 100,000 نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی جس میں ہر حصہ لینے والا ادارہ سالانہ 100 ٹرینیز کو تربیت دے گا۔چین کی بین الاقوامی تعاون کی پالیسی کے مطابق پاکستان بھر میں 30سے 50سینٹرز آف ایکسیلنس قائم کئے جائیں گے جو نیوٹیک ، ٹیوٹا اور چینی ٹیوٹ اداروں کے ساتھ مل کر عملی تربیت کا بنیادی ڈھانچہ فراہم کریں گے۔مزید برآں پاکستان کی بڑھتی ہوئی فری لانس معیشت کو سہارا دینے کے لئے 100,000فری لانسر اکانٹس فراہم کئے جائیں گے۔ تربیت یافتہ افراد کورس اور سافٹ ویئر کی تکمیل پر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ای-سرٹیفکیٹ حاصل کریں گے۔ خصوصی تربیتی پروگراموں میں ایمیزون سٹور آپریشنز، سرحد پار ای کامرس لائیو سٹریمنگ، مختصر ویڈیو پروڈکشن،کاروباری ڈیٹا کا تجزیہ،مصنوعی ذہانت کی ترقی،ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایپلی کیشنز،آن لائن اسٹور آپریشنز، ڈیٹا پر مبنی پروڈکٹ کا انتخاب، ایآئی جی سی ٹیکنالوجی ایپلی کیشنزشامل ہیں۔لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کے بعد وزیراعظم یوتھ پروگرام ، آئی ٹی ایم سی اور یو این آئی انٹرنیشنل کے درمیان ایک مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا۔ 200 ماسٹر ٹرینرز کی پہلی کھیپ کو منتخب کیا جائے گا ۔(ٹریننگ آف ٹرینرز)کی افتتاحی تقریب سے اس پر عمل کا باقاعدہ آغازہو گا۔یہ تعاون ڈیجیٹل مہارتوں کے فرق کو ختم کرنے اور پاکستان بھر میں نوجوانوں کی ملازمت میں اضافے کی طرف ایک اہم قدم ہے جو ٹیکنالوجی اور اختراع کے ذریعے معاشی طور پر بااختیار بنانے کے حکومت کے وژن کے مطابق ہے۔
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل کا ایرانی شہر بوشہر پر فضائی حملہ،جنوبی پارس گیس فیلڈ پر بمباری
-
عمران خان کی مشاورت کے بغیر وزیراعلیٰ علی امین بجٹ منظور نہیں کریں گے
-
سیاسی، فوجی اور اقتصادی محاذوں پر اسلامی ممالک کی مشترکہ حکمت عملی وقت کا تقاضا ہے
-
کون سی قوتیں ہیں جو اقتدار تک عوام کی رسائی کو روکتے ہیں؟
-
خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیمی بجٹ میں 11 فیصد اضافہ کردیا
-
اسرائیل اور ایران کے مابین تنازعے میں امریکہ کہاں کھڑا ہے؟
-
یوکرین کو ایک ہفتے میں روس سے 36 سو لاشیں موصول
-
بجٹ میں مراعات یافتہ طبقہ کو نوازا گیا جبکہ عوام کو چاروں طرف سے گھیر کر مارا گیا ہے
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے
-
مسلح افواج کے افسران کو بنیادی تنخواہ کا 50 فیصد خصوصی ریلیف الاؤنس دینے کا فیصلہ
-
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فون پر گفتگو
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.