سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر درج دو مقدمات میں شانزے شیخ کی ضمانت منظور

جمعہ 30 مئی 2025 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے 2019 میں سوشل میڈیا پروگرام میں اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر درج دو مقدمات میں سوشل میڈیا پروگرام کی اینکر شانزے شیخ کی ضمانت منظور کرلی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل نے کہاکہ ان مقدمات میں دیگر تمام ملزمان بری ہوچکے ہیں، عدالت نے 10 ،10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض دونوں مقدمات میں ضمانت کنفرم کردی۔خاتون کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں 2 مقدمات درج ہیں۔