جامعہ کراچی،شعبہ نفسیات اور مائنڈمینٹور کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جمعہ 30 مئی 2025 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) جامعہ کراچی کے شعبہ نفسیات اور مائنڈمینٹور کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب وائس چانسلر سیکرٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوئی۔جاری اعلامیہ کے مطابق مفاہمتی یادداشت پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی اور مائنڈمینٹورکی بانی وچیف ایگزیکیٹوآفیسرفاریہ مقدس نے دستخط کئے۔

اس موقع پررئیس کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر ثمینہ سعید،ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن جامعہ کراچی ڈاکٹر سیدہ حورالعین،صدرشعبہ نفسیات جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر انیلا امبر ملک،جامعہ کراچی کے میڈیکل کنسلٹنٹ ڈاکٹر اکمل وحید اور شعبہ نفسیات کے فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

مفاہمتی یادداشت کے مطابق شعبہ نفسیات جامعہ کراچی میں زیر تعلیم ریسرچ اسکالرزکو مائنڈ مینٹورآن دی ہینڈٹریننگ اور انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرے گا۔

دونوں ادارے مشترکہ طورپر مختلف شعبوں میں کمیونٹی سروسز فراہم کرنے کے لئے کام کریں گے۔مائنڈ مینٹور کی بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، فاریہ مقدّس نے ان کے ادارے کے زیرنگرانی ہونے والی سرگرمیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور اس ادارے کے اغراض ومقاصدکے بارے میں بتایاجبکہ صدرشعبہ نفسیات جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر انیلا امبر ملک نے مفاہمتی یادداشت کی تفصیلات سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ مائنڈمینٹورکے ماہرین کو شعبہ نفسیات کے مشاورتی بورڈ میں رکھا جائے گا تاکہ شعبہ میں مزید تنوع پیدا ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ یہ اشتراک کا دور ہے مقابلہ کا نہیں اور جامعہ کراچی اپنے طلباوطالبات اور اساتذہ کو سہولتیں اور مواقع فراہم کرنے کے لئے مختلف سرکاری اور نجی شعبوں اور کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :