حب ، شہری کی فائرنگ سے 3ڈاکو ہلاک

شہری بینک سے پیسے نکلوا کر جارہا تھا کہ 4ڈاکوؤوں نے لوٹنے کی کوشش کی،پولیس

جمعہ 30 مئی 2025 22:10

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)حب کے علاقے جام کالونی میں ڈکیتی کے دوران شہری نے فائرنگ کرکے 3ڈاکو ہلاک کردئیے۔پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی شہری کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق شہری بینک سے پیسے نکلوا کر جارہا تھا کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4ڈاکوؤوں نے اسے لوٹنے کی کوشش کی۔سی سی ٹی وی ویڈیو میں شہری اور ڈاکوؤں کو ایک دوسرے پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔