راجن پور،کوٹلہ حسن شاہ کے قریب ٹریفک حادثہ میں ایک ہی گھر کے دو افراد جاںبحق

جمعہ 30 مئی 2025 22:20

راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)انڈس ہائی وے تھانہ عمر کوٹ کی حدود کوٹلہ حسن شاہ کے قریب ٹریفک حادثہ میں ایک ہی گھر کے دو افراد جاںبحق ہو گئے،تین قیمتی قربانی کے بکرے بھی ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راجن پور کی بستی بوہڑ کے رہائشی مکول برادری سے تعلق رکھنے والے بھائی بکرے فروخت کرنے کیلئے بنگلہ ہدایت لے جارہے تھے کہ ٹرک نے کوٹلہ حسن شاہ کے قریب ان کے لوڈر رکشہ کو ٹکر مار دی جس سے دو سگے بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے ،حادثہ میں تین قیمتی بکرے بھی ہلاک ہوئے۔ ریسکیو 1122نے ڈیڈ باڈیز اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راجن پور منتقل کردیا ہے۔