گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران 01 لاکھ 59 ہزار سے زائد افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، ترجمان پنجاب پولیس

ہفتہ 31 مئی 2025 00:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کی تکمیل میں پنجاب پولیس لاہور سمیت صوبہ بھر میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے مصروف عمل ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 01 لاکھ 59 ہزار سے زائد افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 02 لاکھ 78 ہزار سے زائد چالان جبکہ 15 کروڑ 70 لاکھ روپے جرمانے کیے گئے۔

دھواں چھوڑنے والی 05 ہزار 526 گاڑیوں کے چالان اور 519 کو تھانوں میں بندکیا گیا۔ ترجمان ے مزید بتایا کہ رواں سال کے دوران 34 لاکھ 71 ہزار سے زائد افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 49 لاکھ 83 ہزار سے زائد چالان اور 03 ارب روپے سے زائد جرمانے کیے گئے۔

(جاری ہے)

رواں سال دھواں چھوڑنے والی 02 لاکھ 24 ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔

آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں اور ٹریفک چالانوں کے نادہندگان سے ریکوری کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں۔ پنجاب پولیس کے 127 ڈرائیونگ ٹریننگ سکولز میں شہریوں کو ٹریننگ بھی دی جارہی ہے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ ڈرائیونگ ٹریننگ سنٹرز میں شہریوں کو روڈ سیفٹی، ڈرائیونگ لائسنسنگ اور ٹریفک ایجوکیشن کے حوالے سے آگاہی دی جارہی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ بغیر لائسنس گاڑی چلانا جرم ہے اور ڈرائیور شہریوں کے پاس لائسنس کی موجودگی انتہائی اہم ہے۔ لرنر، ریگولر ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، لرنر لائسنس اور ڈوپلیکیٹ لائسنس کیلئے شہری آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔