سعودی ولی عہد اور کینیڈین وزیراعظم کا رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

ہفتہ 31 مئی 2025 10:00

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان اور کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماوں نے سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان تعاون کے امکانات اور تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقع کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

رابطے کے دوران مشرق وسطی کی صورتحال کا جائزہ خطے میں پائیدار امن کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔

کینیڈین دفتر سے جاری بیان کے مطابق ولی عہداور کارنی نے ریاض اور اوٹاوہ کے درمیان توانانی کے تحفظ اور تجارت کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ واضح کارنی نے جسٹن ٹروڈو کے استعفعی کے بعد مارچ میں وزیر اعظم کے عہدہ سنبھالنے کے بعد مئی کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔