Live Updates

بھارتی نغمہ نگارجاوید اختر نے ممبئی میں مکان نہ ملنے کی ذمہ داری بھی پاکستان پر ڈال دی

ہفتہ 31 مئی 2025 11:45

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء)بھارتی نغمہ نگار اور اسکرین رائٹر جاوید اختر نے کئی برس پہلے ممبئی میں مکان نہ ملنے کا ذمہ دار بھی پاکستانیوں کو قرار دے دیا۔ایک انٹرویومیں جاویداخترنے کہاکہ بشریٰ انصاری نے کہا نصیرالدین شاہ خاموش رہتے ہیں تو مجھے بھی خاموش رہنا چاہیے، لیکن وہ کون ہیں جو فیصلہ کریں کہ میں کب بولوں انہیں یہ حق کس نے دیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہاں، ہم ہندوستانیوں کے آپس کے اندرونی مسائل ہیں لیکن جب کوئی باہر سے انگلی اٹھاتا ہے، تو میں سب سے پہلے ہندوستانی ہوں، میں خاموش نہیں رہوں گا۔ممبئی میں گھر نہ ملنے کے دعوے کا جواب دیتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہاں بالکل! میں اور شبانہ اب سڑکوں پر سو رہے ہیں۔جاوید اختر نے بتایا کہ تقریباً 25سال پہلے شبانہ سرمایہ کاری کی غرض سے ایک فلیٹ خریدنا چاہتی تھی، بروکر نے ہمیں بتایا کہ فلیٹ کا مالک مسلمانوں کو فروخت نہیں کرنا چاہتا۔

(جاری ہے)

جاوید اختر نے کہاکہ فلیٹ کا مالک ایک سندھی تھا جن کے ماں باپ کی زمین جائیداد چھین کر اسے سندھ سے نکالا گیا تھا اور وہ مہاجر کی طرح ممبئی آئے اور محنت کر کے انہوں نے پھر جائیدادیں بنائیں، تقسیم کی تلخیاں ان کے اندر موجود ہیں۔جاوید اختر نے اس کی ذمہ داری بھی پاکستان پر ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ تلخیاں پھر ہم پر نکل جاتی ہیں، اس کے ذمہ دار وہ ہیں یا تم (پاکستانی)ہو، جنہوں نے انہیں نکالا تھا، اس نے گھر تم لوگوں کی وجہ سے نہیں دیا تھاکیوں کہ تم لوگوں نے اسے سندھ سے نکالا تھا۔

نغمہ نگار کا کہنا تھا کہ تقسیم کے بعد بہت سے لوگ آئے جنہوں نے اس صدمے کو برداشت کرلیا۔جاوید اختر نے کہاکہمیں ممبئی میں 19سال کی عمر سے رہتا ہوں اور کوئی مجھے 24گھنٹے دے کر کہے سب جائیداد دولت، عزت چھوڑ کر 24گھنٹوں میں اپنا سامان باندھ کر وہاں نکل جاں پھر مجھے لائنوں میں لگ کر کھانا لینا پڑے، تو کیسا لگے گا مجھے۔انہوں نے کہا کہ وہ آدمی جس نے ہمیں گھر نہیں دیا تھا اس کے ساتھ یہ ہوا تھا، تم اسے ذمہ دار ٹھہرا رہی ہو، تم اپنے گریبان میں جھانکو، ہمارے ساتھ جو ہوا وہ تمہاری وجہ سے ہوا اور تم ہمیں بتاتی ہو کہ ہم چپ رہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ فروری 2023میں پاکستان گئے تھے اور اب وہاں نہیں جا پاؤں گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات