کیٹرینا سینیاکووا اور ٹیلر ٹاؤن سینڈ پر مشتمل ٹاپ سیڈڈجوڑی فرنچ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلزکے دوسرے رائونڈ میں داخل

ابتدائی میچ میں آسٹریلوی ٹینس کھلاڑی اولیویا گیڈیکی اور ان کی چین کی جوڑی دار شوائی ڑینگ کو 0-2 سیٹس سے شکست دی

ہفتہ 31 مئی 2025 11:50

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء)جمہوریہ چیک کی نامور ٹینس سٹار کیٹرینا سینیاکووا اور ان کی امریکی جوڑی دار ٹیلر ٹاؤن سینڈ پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی۔کیٹرینا سینیاکووا اور ٹیلر ٹاؤن سینڈ پر مشتمل ٹاپ سیڈڈجوڑی نے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی میچ میں آسٹریلوی ٹینس کھلاڑی اولیویا گیڈیکی اور ان کی چین کی جوڑی دار شوائی ڑینگ کو 0-2 سیٹس سے شکست دی۔

(جاری ہے)

سال کے دوسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں جاری ہے۔ویمنز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں جمہوریہ چیک کی نامور ٹینس سٹار کیٹرینا سینیاکووا اور ان کی امریکی جوڑی دار ٹیلر ٹاؤن سینڈ پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹینس کھلاڑی اولیویا گیڈیکی اور ان کی چین کی جوڑی دار شوائی ڑینگ کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 6-7(2-7) سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں فاتح ٹاپ سیڈڈ جوڑی کا مقابلہ برطانوی جوڑی سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :