کوئٹہ، بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کی سپیشل آڈٹ رپورٹ متعلقہ کمیٹی کے سپرد

ہفتہ 31 مئی 2025 12:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کی سپیشل آڈٹ رپورٹ متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردی گئی ہے۔ بلوچستان اسمبلی کااجلاس ہفتے کو قائم مقام سپیکر غزالہ گولہ کی زیر صدارت شروع ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری زرین خان مگسی نے سپیشل آڈٹ رپورٹ بر اکائونٹس آف بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ کا مالی سال18۔2017اور 22۔2021برائے آڈٹ سال 23۔2022ایوان میں پیش کی جس کو ایوان نے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :