سیشن جج لاڑکانہ کے اسکواڈ پر فائرنگ، ایک اہلکار جاں بحق، 2 زخمی

سیشن جج لاڑکانہ، سکھر سے لاڑکانہ واپس جارہے تھے کہ ٹنڈو مستی تھانے کی حدود میں واقعہ پیش آیا

ہفتہ 31 مئی 2025 12:30

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء)لاڑکانہ، خیرپور روڈ پر سیشن جج لاڑکانہ کے اسکواڈ پر فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فائرنگ سے اسکواڈ میں شامل 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔پولیس کا بتانا ہے کہ سیشن جج لاڑکانہ، سکھر سے لاڑکانہ واپس جارہے تھے کہ ٹنڈو مستی تھانے کی حدود میں واقعہ پیش آیا۔