Live Updates

اب ناکامی کا خوف دل سے نکل گیا : صاحبزادہ فرحان

پاکستان کے لیے پہلا مین آف دی میچ ایوارڈ جیتنا بہت جذباتی لمحہ ہے ، میچ کے بعد بات چیت

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 31 مئی 2025 12:34

اب ناکامی کا خوف دل سے نکل گیا : صاحبزادہ فرحان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 31 مئی 2025ء ) پاکستان کے اوپنر بیٹر صاحبزادہ فرحان نے کہاہے کہ اب ناکامی کا خوف دل سے نکل گیا ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 202 رنز کے تعاقب میں بنگلا دیش کی ٹیم 19 اوورز میں 144 رنز بناسکی، سیریز کا آخری میچ یکم جون کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

تنظیم حسن ثاقب کی 50 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، تنزید حسن 33 اور مہدی حسن میراز 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان لٹن داس 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، توحید ہردوئے 5 رنز بناسکے۔

پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ جب بھی ڈراپ ہوتا ہوں ڈومیسٹک میں ٹاپ کرکے واپس آتا ہوں، اب ناکامی کا خوف دل سے نکل گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے پہلا مین آف دی میچ ایوارڈ جیتنا بہت جذباتی لمحہ ہے۔                                                                                            
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات