مردان، تمبولک مل بائی پاس روڈ پر واقع پٹرول پمپ (شاپ) میں آتشزدگی، ایک شخص زخمی

ہفتہ 31 مئی 2025 13:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) مردان کے علاقے تمبولک مل بائی پاس روڈ پر واقع پٹرول پمپ (شاپ) میں آتشزدگی کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ریسکیو 1122 مردان کے مطابق تمبولک مل بائی پاس روڈ پر واقع پٹرول پمپ (شاپ) میں آگ بھڑک اٹھی۔

(جاری ہے)

آگ کے شعلوں کی زد میں آنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے فائر فائیٹرز اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ریسکیو 1122 کی فائر فائیٹرز ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمی کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ بروقت کارروائی سے آگ کو پھیلنے سے روک دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :