تھانہ سٹی بکھر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ، 12کلو 30 گرام چرس سمیت ملزم گرفتار

ہفتہ 31 مئی 2025 13:30

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) تھانہ سٹی بھکر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی میں بدنام زمانہ منشیات فروش12کلو 30 گرام چرس سمیت گرفتار ہوگئے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شہزاد رفیق اعوان کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹی بھکر خلاص خان نے سب انسپکٹر عابد حسین مگسی پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر بدنام زمانہ منشیات فروش مجاہد ولد عبدالرحیم سکنہ درابن خورد ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کو منشیات کی بھاری مقدار سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ۔

ڈرگ ڈیلر کے قبضے سےلاکھوں روپے مالیت کی 12کلوگرام سے زائد چرس برآمدکرلیاگیا۔ملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ڈی پی او بھکر نے ایس ایچ او تھانہ سٹی بھکر اور انکی ٹیم کو منشیات فروش کے خلاف اچھی کاروائی پر شاباش دی۔انہوں نے مزید کہا کہ بھکر پولیس منشیات جیسی لعنت کے خاتمے کیلیے پر عزم ہے۔\378

متعلقہ عنوان :