شیخ رشید و دیگر ملزمان کیخلاف 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت 12 جون تک ملتوی

ہفتہ 31 مئی 2025 13:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت 12 جون تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد عدالت میں پیش ہوئے۔عدالتی عملے کی جانب سے شیخ رشید کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی گئی۔9 مئی کے 11 مقدمات میں نامزد ملزمان کو چالان کی نقول تقسیم کرنے کا عمل جاری ہے۔