پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ ،قوانین کی خلاف ورزیوں پر سویٹس یونٹ کی پروڈکشن بند

صفائی کے ناقص انتظامات، کاکروچز، مکھیوں کی بھرمار پائی گئی، ایکسپائر گلاب جامن برآمد

ہفتہ 31 مئی 2025 16:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کر قوانین کی خلاف ورزیوں پر سویٹس یونٹ کی پروڈکشن بند کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کے خلاف آپریشن ہے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر شالیمار ٹائون میں معروف سویٹس یونٹ کی چیکنگ کے دوران قوانین کی خلاف ورزیوں پر سویٹس یونٹ کی پروڈکشن بند کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈی جی عاصم جاوید نے بتایا کہ صفائی کے ناقص انتظامات، کاکروچز، مکھیوں کی بھرمار پائی گئی، ایکسپائر گلاب جامن برآمد، ایکسپائر بسکٹ بھی فروخت کے لیے ڈسپلے میں موجود تھے، فروخت کے لیے تیار اشیا پر تاریخ اجرا اور تنسیخ عدم موجود پائی گئی، بدبودار ماحول، لازم ریکارڈبھی عدم موجود پایا گیا،فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل نامکمل، ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، ملاوٹ کرنے والوں کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں؛کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا، شہری اپنے ارد گرد ملاوٹ اور جعلسازی کرنے والوں کی اطلاع 1223 پر دیں، آپکا تعاون آپکی اچھی صحت کا ضامن ہے۔

متعلقہ عنوان :