ضلعی انتظامیہ عید قربان کے موقع پر شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائےگی ،ڈپٹی کمشنربھکر

ہفتہ 31 مئی 2025 16:50

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنربھکر محمد اشرف نے کیٹل منڈی کا دورہ کیا اور عید قربان کے سلسلے میں خریداری کے لیے آئے ہوئے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ آرام سے قربانی کے جانور خرید سکیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں جانوروں کے لیے مناسب پانی کا بندوبست یقینی بنایا جائے تاکہ گرمی میں وہ پیاسے نہ رہیں۔کیٹل منڈی میں سایہ دار جگہیں مہیا کی جائیں تاکہ جانور اور خریدار دھوپ سے محفوظ رہیں اورصفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے اور اسپرے کا بندوبست بھی کیا جائے تاکہ بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہو۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عید قربان کے موقع پر شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائےگی ۔اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو عبد القدیر اور دیگر انتظامی افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔\378

متعلقہ عنوان :