)فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں معذور افراد کے لئے معاون آلات اور وہیل چیئرز کی تقسیم و افتتاحی تقریب

ہفتہ 31 مئی 2025 18:10

6 راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2025ء) محکمہ سوشل ویلفیئر اور بیت المال پنجاب کے زیر اہتمام فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں معذور افراد کے لئے معاون آلات اور وہیل چیئرز کی تقسیم و افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب تھیں، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ، ممبر صوبائی اسمبلی زیب النساء اعوان، راجہ حنیف ایڈووکیٹ، ملک افتخار و دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی پروگرام کے تحت راولپنڈی میں 1022 کیس سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو معاون آلات کے لئے جانچ کے لئے دیئے گئے تھے، جن میں سے 439 افراد کو اہل قرار دیا گیا موجودہ مرحلے میں 51 معذور افراد کو وہیل چیئرز اور دیگر معاون آلات فراہم کئے گئے، جن میں وہیل چیئر، واکنگ سٹکس اور سماعتی و دیگر آلات شامل ہیں عوام اس پروگرام میں درخواست دینے کے لئے ویب سائٹ www.adwc.punjab.gov.pk پر وزٹ کریں اور مزید معلومات کے لیے 042-99204148-49 پر رابطہ کریں اس موقع پر طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہمیشہ میرٹ پر کام کیا ہے، اور ہم سب ان کی قیادت میں قدم سے قدم ملا کر کام کر رہے ہیں حکومتِ پنجاب کی جانب سے خصوصی افراد میں یہ صرف آلات کی تقسیم نہیں، بلکہ یہ ہمارے جذبات اور معاشرے میں برابری کے احساس کی پہچان ہے۔

(جاری ہے)

امید ہے کہ یہ پروگرام اسی طرح تسلسل اور شفافیت کے ساتھ جاری رہے گا جیسے دیگر فلاحی سکیمیں جاری ہیں ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے کہا کہ یہ پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے، جس کا مقصد جسمانی معذوری کا شکار افراد کی نقل و حرکت میں بہتری لانا اور ان کے لیے زندگی کو آسان بنانا ہے۔ تقریب میں شریک معذور افراد اور ان کے اہل خانہ نے اس اقدام کو سراہا اور حکومتِ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر محکمہ سوشل ویلفیئر کی ٹیم کو بھی ان کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔