پھولنگر،11سالہ بچہ نہر میں ڈوب کر جاں بحق

ہفتہ 31 مئی 2025 18:30

پھولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء)چکوکی میں 11سالہ بچہ نہانے کے دوران نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو نے آپریشن کرکے ڈوبنے والے بچے کی لاش کو تلاش کرلیا ،ڈوبنے والے 11 سالہ بچے کی شناخت وسیم کے نام سے ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز بھی ہلہ میں ایک نوجوان نہانے کے دوران نہر میں ڈوب گیا تھا ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے دفعہ 144کا نفاذ کر کے نہروں میں نہانے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :