تربیلا، منگلااورچشمہ ریزوائرمیں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیر ہ 43 لاکھ37 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا

منگل 3 جون 2025 19:58

تربیلا، منگلااورچشمہ ریزوائرمیں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2025ء)منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 22 لاکھ 77 ہزار ایکڑ فٹ‘چشمہ میں 1 لاکھ 35 ہزار ایکڑ فٹ جبکہ تربیلا،منگلااورچشمہ ریزوائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیر ہ 43 لاکھ37 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیاہے۔ واپڈا ترجمان نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ واپڈاترجمان کے مطابق تربیلا کے مقام پردریائے سندھ میں پانی کی آمد 91 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 56 ہزار 600 کیوسک ہے۔

منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 34ہزار 400 کیوسک اور اخراج 25 ہزار کیوسک ہے۔چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 89 ہزار 600 کیوسک اوراخراج ایک لاکھ 84 ہزار کیوسک ہے۔ہیڈ مرالہ م کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 34 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 5 ہزار 400 کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 25 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 25 ہزار 400 کیوسک ہے۔

ترجمان کے مطابق تربیلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1472.92 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 19 لاکھ25 ہزارایکڑ فٹ ہے۔منگلا ریزروائر میں آج پانی کی سطح 1163.40 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 22 لاکھ 77 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔چشمہ ریزروائر میں آج پانی کی سطح 644.80 فٹ اور پانی کا ذخیرہ 1 لاکھ 35 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ تربیلا،منگلااورچشمہ ریزوائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیر ہ 43 لاکھ37 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :