Live Updates

ندیم افضل چن کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 2 کامیاب آپریشن کے دوران 7 دہشتگردوں کو بہادری سے ہلاک کیا ہے، فتنتہ الہندوستان بھارت کی پراکسی ہے، ندیم فضل چن

منگل 3 جون 2025 19:36

ندیم افضل چن کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی ندیم افضل چن نے سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 2 کامیاب آپریشن کے دوران 7 دہشتگردوں کو بہادری سے ہلاک کیا ہے، فتنتہ الہندوستان بھارت کی پراکسی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ یہ دہشتگرد عناصر پاکستان کے امن و سکون کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور پاکستانی امن پسند قوم ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان سے جلد ہی ہر دہشتگرد گروہ اور دہشتگرد سوچ کو مٹا دیں گے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات