Live Updates

قیدیوں کے فرارکا واقعہ؛ ڈی آئی جی جیل اور سپرنٹنڈنٹ کو معطل کردیا، شرجیل میمن

منگل 3 جون 2025 19:29

قیدیوں کے فرارکا واقعہ؛ ڈی آئی جی جیل اور سپرنٹنڈنٹ کو معطل کردیا، ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کے معاملے پر ڈی آئی جی جیل اور سپرنٹنڈنٹ کو معطل کر دیا، نئی تعیناتی جلد کی جائے گی۔سائٹ ایسوسی ایشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے، جس میں کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی شامل ہوں گے۔

انکوائری کمیٹی جیل واقع کی محرکات بتا سکے گی۔شرجیل میمن نے واضح کیا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 24 گھنٹے میں جو رضا کارانہ طور پر آجاتے ہیں انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا، اگر پولیس نے پکڑا تو قیدیوں پر جیل توڑنے کی سزا 7 سال تک ہو سکتی ہے۔انہوں نے تنبیہ کی کہ جو لوگ جیل توڑ کر بھاگے وہ 24 گھنٹے میں خود کو حوالہ پولیس کر دیں، قیدیوں کے والدین ملزمان کو حوالے کروا دیں یہ ان کے لیے بہتر ہے۔

(جاری ہے)

شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت اس معاملے کو سنجیدہ لے رہی ہے تاہم یہ بڑے کرمنل نہیں تھے اور اس سے گھبرانے کی بات نہیں، چھوٹے جرائم والوں کو ملیر جیل میں رکھا جاتا ہے۔سینیئر وزیرنے کہا کہ گزشہ شب افسوس ناک واقعہ رونما ہوا، 216 قیدی جیل سے بھاگے تھے اور 79 لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا، 129 لوگ بھاگے ہوئے ہیں جنہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے جلد گرفتار کر لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سمجھتی ہے کہ تاجر و صنعتکار پاکستان کا مضبوط اثاثہ ہیں، پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ وہ بزنس فرینڈلی رہے اور بزنس فرینڈلی پالیسی بناتی رہے۔ وزیراعلی مراد علی شاہ نے خصوصی طور پر صنعتکاروں کے ساتھ اجلاس کیے ہیں، سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں کہ اچھے کام ہوں وہ نظر بھی آئیں اور انکی تشہیر بھی ہو۔شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی کے لیے مزید میگا پراجیکٹس زیر غور ہیں اور کراچی دنیا کے کئی ممالک سے بڑا ہے۔

پنجاب، خیبر پختونخوا وار بلوچستان سے لوگ روزگار کے لیے سندھ آتے ہیں۔ سندھ میں درپیش چیلنجز کے باوجود روزگار کے مواقع موجود ہیں۔ ملک میں صحت کی سب سے بہترین سہولیات کراچی میں دستیاب ہیں، صحت عامہ کی سہولیات دیگر صوبوں کی نسبت مثالی اور مفت ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران سندھ میں 21لاکھ گھر تباہ ہوئے، سندھ میں پیپلز پارٹی حکومت نے سیلاب متاثرین کے ساڑھے 8لاکھ گھر بنا دیے ہیں۔

نیپال میں 8لاکھ گھر بنانے کا عالمی ریکارڈ ہے جسے سندھ نے 8.5 گھر تعمیر کرکے توڑ دیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے 21لاکھ گھر تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کی ہوئی ہے۔سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ شاہراہ بھٹو کا جلد ہی قائد آباد کا ٹریک کھول دیا جائے گا، جام صادق پل جون کے اختتام تک مکمل کر لیا جائے گا۔سائٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر کراچی چیمبر جاوید بلوانی کا کہنا تھا کہ کراچی کی بدقسمتی ابتر ہیوی ٹریفک ہے، کراچی میں چکنے والے ٹرالرز و ڈمپرز کی رجسٹریشن لسبیلہ کی ہیں اور ان کی فٹنس بھی لسبیلہ میں ہوتی ہے، لسبیلہ کی آبادی سے زیادہ ٹرالرز و ڈمپرز کی رجسٹریشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان ڈمپرز و ٹرالرز کی فٹنس کراچی میں کیو آر کوڈ سرٹیفیکیٹ کے اجرا کے ساتھ کیا جائے، ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ غلط فٹنس سرٹیفیکیٹ بھی ہیں۔ ٹریفک مسائل کا واحد حل کراچی سرکلر ریلوے کا نظام ہے، کراچی کی ٹرام اور سرکلر ٹرین بند کر دی گئیں۔صدر کراچی چیمبر کا کہنا تھا کہ شہر میں کوئی رنگ روڈ نہیں ہے، رنگ روڈ بن جائے تو شہر کا بڑا مسئلہ حل ہو جائے گا اور سدرن بائی پاس بن جائے تو پورٹ کا ٹریفک باہر جا سکتا ہے۔ سائٹ ایریا کو بی آر ٹی سے جوڑنے پر توجہ دیا جائے، سائیٹ صنعتی علاقے میں اسٹریٹ کرائم کی شرح دوبارہ بڑھ گئی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات