Live Updates

بھارت کے خلاف جنگ میں بھی کچھ لوگ پاکستان فوج کے خلاف باتیں کرتے رہے‘ حافظ نعیم الرحمٰن

منگل 3 جون 2025 20:50

بھارت کے خلاف جنگ میں بھی کچھ لوگ پاکستان فوج کے خلاف باتیں کرتے رہے‘ ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2025ء)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف جنگ میں بھی کچھ لوگ پاکستان فوج کے خلاف باتیں کرتے رہے۔راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کر کے پاکستان کو پھنسانے کی کوشش کی۔حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پہلگام آپریشن کے بعد تمام سیاسی قیادت اکٹھی ہوئی اور پوری قوم یکجا ہوگئی، بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ 25 سال سے ہم ایسی جنگ لڑ رہے تھے جو ہماری جنگ تھی ہی نہیں، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہمارا پرائی جنگ میں نقصان ہوتا رہا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہمیں اپنی زمین کو کسی کی پراکسی کے طور پر استعمال ہونے نہیں دینا چاہیے، امریکا سے جو بات کریں اپنی عزت نفس کا خیال رکھیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ وکلاء برادری آئین و قانون کی حفاظت میں ریڑھ کی ہڈی ہے، ایسی کوئی کوشش جس میں عدالت کو انگوٹھے کے نیچے لایا جائے قابل قبول نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بار ایسوسی ایشنز حقیقی جمہوریت کی جدوجہد میں ہراول دستہ ہیں، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ ہم پاکستان میں انصاف، شفاف الیکشن اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، لاپتہ افراد کی اصل تعداد حکومت واضح کرے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات