
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، فیڈر الیکٹرک بسوں کے آپریشنز اور اسلام آباد کے شہریوں کےلیے سفری سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ
ہفتہ 31 مئی 2025 18:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو گھر بیٹھے الیکٹرک بسوں سے متعلق مکمل معلومات فراہم کرنامقصود ہے تاکہ وہ اپنے سفر کے حوالے سے بہترین منصوبہ بندی کرسکیں۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ گوگل میپ پر تمام بسیں واضح رنگوں اور اسٹاپس کی تفصیلات کے ساتھ نظر آنی چاہئیں تاکہ مسافروں کیلئے ان بسوں کے روٹس اور آمد کے ٹائمز کا تعین کرنے میں آسانی ہو۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ مسافروں کے لئے ماسٹر ، ویزا اور دیگر کارڈ کے ذریعے بھی کرایہ کی ادائیگی کو ممکن بنایا جائے۔ اس سلسلے میں متعلقہ بینکوں کے ساتھ بات چیت کی جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے الیکٹرک بسوں کے مسافروں کیلئے خصوصی پیکجز متعارف کرانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ روزانہ سفر کرنے والے مسافروں کیلئے خصوصی ڈسکاؤنٹ کارڈز متعارف کروائے جائیں۔اس کے علاوہ ڈسکائونٹ کارڈز ہفتہ وار، پندرہ روزہ، ماہانہ اور سہ ماہی بنیادوں پر بھی جاری کئے جائیں تاکہ ایسے تمام مسافروں کے لیے کرایوں میں نمایاں کمی کے علاوہ الیکٹرک بسوں کی تعداد میں مزید اضافہ کیاجا سکے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ روزانہ سفر کرنے والے نوکری پیشہ افراد، طلباء اور سینئرسیٹیزنز کیلئے بھی خصوصی پیکج متعارف کیا جائے تاکہ وہ کم سے کم کرایہ پر ماحول دوست معیاری ائرکنڈیشنز ٹرانسپورٹ سروس سے مستفید ہو سکیں۔چیئرمین سی ڈی اے کو بریفننگ میں بتایا گیا کہ الیکٹرک بسوں کا منصوبہ کامیابی سے جاری ہے اور جب سے الیکٹرک بسوں کا منصوبہ شروع ہوا ہے اس وقت سے اب تک کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ تخمینہ سے زائد تقریباً پچانوے ہزار تک کی رائیڈر شپ حاصل ہو چکی ہے۔ چیئرمین سی ڈی اےنے کہا کہ الیکٹرک بس سروس کا معیار مزید بہتر بنانے کے خواہاں ہیں اور اسے بین الاقوامی معیارات کے مطابق بڑھانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اس سروس کو جدید ترین ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی بہترین طریقوں کے مطابق ترقی دینے کی ضرورت ہے تاکہ مسافروں کو مزید آرام اور سہولت میسر آ سکے۔ سی ڈی اے شہریوں کو ایک بہترین، محفوظ اور جدید ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے جس میں جدید ڈیجیٹل سہولیات اور شفاف نظام کو اولین ترجیح دی جائے گی۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ مزید ایسے روٹس کا انتخاب کیا جائے جہاں مسافروں کا رجحان زیادہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ فیڈر بسوں کی روزانہ کی رائیڈر شپ میں اضافہ کے ساتھ ساتھ نئی الیکٹرک بسوں کا بھی اضافہ کیا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ الیکٹرک بسوں کےمنصوبہ کا انحصار سبسڈی پر کم سے کم کیا جائے۔ اس حوالے سے بس ٹرمینلز میں اشتہارات کے لئے ڈیجیٹل بورڈز جلد از جلد متعارف کروائے جائیں۔ اوروہ افراد جو روزانہ کی بنیاد پر سفر کرتے ہیں ان میں سرکاری ملازمین، طلبا ، بزرگ شہریوں کے لیے خصوصی پیکیج متعارف کروائے جائیں گے تاکہ کم سے کم کرایہ میں ان کو معیاری، آرام دہ اور ائیرکنڈیشنڈ نز سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.