وزیرِ اعظم کا مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن ملک محمد سرور خان ایڈووکیٹ کے انتقال پر اظہار افسوس

ہفتہ 31 مئی 2025 18:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء)وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے سینئر رکن ایبٹ آباد ڈسٹرکٹ بار و مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن ملک محمد سرور خان ایڈووکیٹ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں ملک محمد سرور خان ایڈووکیٹ کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔