پشاورکے علاقہ متھرا میں پولیس کے ہاتھوں شہری کی مبینہ ہلاکت کے خلاف لواحقین کا احتجاج

ہفتہ 31 مئی 2025 19:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء) پشاورکے علاقہ متھرا میں پولیس کے ہاتھوں شہری کی مبینہ ہلاکت کے خلاف لواحقین نے احتجاج کیا، لواحقین نے لاش خیبر پختونخوا اسمبلی چوک میں رکھ کر سوری پل کے مقام پر احتجاج کیا،پشاورمیں پولیس کے ہاتھوں شہری کی مبینہ ہلاکت کے خلاف لواحقین نے احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے اسمبلی چوک میں احتجاج کرکے خیبر روڈ کوٹریفک کے لئے بند کردیا ،مظاہرین کاکہنا تھا کہ اسد نامی شخص کو ناظم کے ذریعے پولیس کے حوالہ کیا تھااس نے کوئی جرم نہیں کیاتھاتاہم پولیس نے تشددکرکے اس کومارڈالا۔مظاہرین نے وزیراعلی اورآئی جی سے انصاف فراہم کرنے کامطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :