فیصل کریم کنڈی نے گومل یونیورسٹی میں نوجوان کی جانب سے بچی کو ہاتھ سے اپنی جانب کھینچنے جانی والی ویڈیو کو افسوسناک قرار دیدیا

ہفتہ 31 مئی 2025 19:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مبینہ طور پر گومل یونیورسٹی میں ایک نوجوان کی جانب سے بچی کو ہاتھ سے اپنی جانب کھینچنے جانی والی وڈیو کو مادر علمی کیلئے انتہائی افسوسناک قرار دیا ، انہوں نے کہا کہ گومل یونیورسٹی میں غیر اخلاقی ماحول کو پروان چڑھانے والے تمام عناصر کو چانسلر کی سرپرستی حاصل ہے ،اس مادر علمی پر اپنے مفادات کی تکمیل کی خاطر ایسے عناصر کو مسلط کیا گیا جو ہر دور میں اس ادارہ اور یہاں کی بچیوں کے تقدس کو مجروح کرنے کا باعث بنے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گومل یونیورسٹی مالی اور اخلاقی دونوں لحاظ سے افسوسناک حالات سے دوچار ہے جس سے ادارہ کو نکالنے کے لیئے یہاں کے باسیوں ، سول سوسائٹی اور دیگر طاقتور عناصر کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت سے بہتری کے اقدامات کی کوئی موقع نہیں صوبہ کو دہشت گردوں کے حوالہ کردیا گیا ، اداروں پر کرپٹ مافیا کا راج ہے اور حکمران کرپشن کی بیتی گنگا میں ہاتھ دھو رہے ہیں۔