)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوراب ہدایت اللہ بلیدی کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی شہر تحصیل بھاگ ضلع کچھی میں ادا کر دی گئی

ہفتہ 31 مئی 2025 21:20

-کچھی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2025ء) دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوراب ہدایت اللہ بلیدی کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی شہر تحصیل بھاگ ضلع کچھی میں ادا کر دی گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوراب کی نمازِ جنازہ عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کر دی گئی۔

(جاری ہے)

نمازِ جنازہ میں سیکریٹری ہوم زاہد سلیم، کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمن خان، کمشنر قلات ڈویژن شاہزیب خان، ڈپٹی کمشنر سوراب حبیب ناصر اور ڈپٹی کمشنر کچھی جہانزیب بلوچ سمیت ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران، اہلکاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد شہید کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر افسران نے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، اور ان کے مشن کو جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :