شیخوپورہ،ریس لگاتے ہوئے دو موٹر سائیکلیں حادثہ کا شکار، ایک نوجوان جاں بحق اور دو زخمی

ہفتہ 31 مئی 2025 23:10

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) شیخوپورہ میں مریدکے کے قریب ریس لگاتے ہوئے دو موٹر سائیکلیں حادثہ کا شکار ہوگئیں جس کے نتیجہ میں ایک نوجوان جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو اہلکاروں نے نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ، جانبحق ہونے والے نوجوان کی نعش پولیس کو سونپ دی گئی ہے جس کی شناخت شاکر علی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی نوجوانوں کے نام قدیر اور فیضان بتائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :