
ارشد ندیم کی فتح میں پی ایس بی کی مربوط معاونت شامل رہی،پاکستان سپورٹس بورڈ
مسلسل سہولیات، پیشہ ورانہ تربیت، اور اعلیٰ معیار کی رہائش و غذا نے بھی اس میں کلیدی کردار ادا کیا‘ترجمان
اتوار 1 جون 2025 12:05
(جاری ہے)
ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ یاسر پیر زادہ کی خصوصی ہدایات پر ارشد ندیم کے لئے ویٹ ٹریننگ اور جم کے لئے ایک مخصوص ہال مختص کیا گیا تھا تاکہ ارشد ندیم کو عالمی معیار کی تربیتی سہولیات مہیا کی جاسکیں۔
ترجمان کے مطابق ارشد ندیم 2019 میں بھی پاکستان سپورٹس بورڈ لاہور سینٹر میں ہی ٹریننگ حاصل کرتے رہے ہیں جہاں انہیں رہائش، خوراک اور دیگر ضروریاتِ زندگی کی مکمل اور اعلی سہولیات فراہم کی گئیں تھیں۔یہ تمام سہولیات پی ایس بی کی پالیسی کے مطابق فراہم کی گئیں تا کہ کھلاڑی یکسوئی سے اپنی کارکردگی کو بہتر بنا سکیں۔پی ایس بی ترجمان نے بتایا کہ صرف ارشد ندیم ہی نہیں، بلکہ پاکستان کے دوسرے نمایاں جیولن تھرو اتھلیٹ محمد یاسر بھی لاہور سینٹر میں ہی قیام پذیر ہیں اور انہیں بھی ارشد ندیم کے مساوی سہولیات میسر ہیں۔ محمد یاسر کی ٹریننگ، رہائش اور خوراک کا مکمل بندوبست پی ایس بی کے زیر اہتمام تھا جو کہ کھیلوں میں استعداد کر کو فروغ دینے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پی ایس بی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈی جی پی ایس بی یاسر پیرزادہ کی قیادت میں ادارہ قومی سطح کے کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے تاکہ پاکستان بین الاقوامی میدانوں میں اپنی برتری قائم رکھ سکیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 کے فائنل میں جنوبی افریقہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 27 برس بعد آئی سی سی ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز چھ ریجنز میں ہو گیا
-
گوجرانوالہ کے سپوت نوح دستگیربٹ نے پھر تاریخ رقم کر دی، دوسری بار ورلڈ سٹرانگ مین قرار
-
شاہ زین ملک نے صدر ، یعقوب قادری کو کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سکریٹری کے طور پر منتخب
-
حکومت فٹبال کی بحالی میں مکمل معاونت فراہم کرے گی، اسحاق ڈار
-
نیشنزہاکی کپ‘ پاکستان کل ملائیشیا کے مدمقابل آئے گا
-
جنوبی افریقہ نے ’چوکرز‘ کا لیبل اتار پھینکا، 27 سال بعد آئی سی سی ٹائٹل جیتنے میں کامیاب
-
کرکٹ ٹورنامنٹ "راولپنڈی چیمپئنز لیگ" کا انعقاد (کل)ہوگا
-
الپائن کلب اور ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے تمام عہدیداران بلامقابلہ کامیاب، باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے انتخابات 20 جون کو ہوں گے
-
نیاز سٹیڈیم، حیدرآباد کی بحالی کا کام جاری، سندھ حکومت نے فنڈز مختص کر دیے
-
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی میزبانی، آئی سی سی نے بھارت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا
-
پی ایس ایل 10 کی ٹکٹوں کی واپسی پیرسے شروع ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.