ضلع بھر میں جعلی و مضر صحت اشیا کی فروخت کے باعث شہری موذی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

اتوار 1 جون 2025 12:35

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)ضلع بھر میں جعلی و مضر صحت اشیا کی فروخت کے باعث شہری موذ ی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے،عوامی،سماجی، رفاعی، فلاحی حلقوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع ننکانہ میں ملاوٹ شدہ مرچیں، جعلی چائے کی پتی، مصالحہ جات، دالیں، دودھ دہی و دیگر اشیا خوردونوش ،غیر معیاری مضر صحت اجزا سے تیار کردہ نمکو، جوسسز اور دیگر اشیا خوردونوش کی جگہ جگہ گلی محلوں میں سرعام فروخت جاری ہے، جسکے باعث شہری مختلف موذی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی و مضرصحت اشیا خوردونوش فروخت کرنے اور شہری علاقوں میں منی فیکٹریاں لگاکر مقامی طور پر ساشے تیار کرنے والے افراد کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے کارروائیاں کی جائیں تاکہ شہر ی موذی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ عنوان :