ایران کی ملٹری ڈاکٹرائن میں ایٹمی ہتھیاروں کی کوئی جگہ نہیں، وزارت خارجہ

پرامن مقاصد کے لیے نیوکلیئر توانائی داخلی سطح پر تیار کرنے پر کوئی عالمی پابندی نہیں ،بیان

اتوار 1 جون 2025 12:40

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی رپورٹ کو سیاسی اور جانبدار قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران کے ملٹری ڈاکٹرائن میں ایٹمی ہتھیاروں کی کوئی جگہ نہیں ہے اور اس ضمن میں ایران کی تمام تر سرگرمیان آئی اے ای اے کی زیر نگرانی اور مکمل شفاف ہیں۔اتوار کو ایک بیان میں ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ پرامن مقاصد کے لیے نیوکلیئر توانائی داخلی سطح پر تیار کرنے پر کوئی عالمی پابندی نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی کوئی ایسی تنصیب یا سرگرمی نہیں جو ظاہر نہ کی گئی ہو۔