Live Updates

ڈیجیٹل کرنسی ریگولیشنز کیلئے پاکستان کرپٹو کونسل کا اعلی سطح اجلاس (آج) ہوگا

اتوار 1 جون 2025 12:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)ڈیجیٹل کرنسی کے ریگولیشنز پرپاکستان کرپٹو کونسل کا اعلی سطح اجلاس آج (پیر)کو منعقد ہوگا ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اجلاس کی صدارت کریں گی-اجلاس میں بلال بن ثاقب بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان کرپٹو کونسل اجلاس میں شرکت کریں گی-میڈیا رپورٹ کے مطابق اجلاس ایک اسٹریٹجک فورم کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے تاکہ پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی اور کرپٹو کے وسیع تر منظرنامے سے متعلق ضوابط اور قانونی فریم ورک پر غور کیا جا سکے۔

اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک ، چیئرمین سکیورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان، سیکرٹری قانون و انصاف اور سیکرٹری آئی ٹی بھی شرکت کریں گی-ایجنڈے کے اہم نکات میں پاکستان میں ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں کے لیے ایک مضبوط ضابطہ جاتی فریم ورک کی تیاری شامل ہے جو عالمی معیارات اور تکنیکی ترقی کے مطابق ہوگی-
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات