Live Updates

کراچی کے شہری قربانی کے جانور خریدنے ٹھٹھہ کی مویشی منڈی پہنچ گئے

یہاں ریٹ کراچی سے کم ہیں ، کراچی میں جو بکرا 70 ہزار روپے کا ہے یہاں پر 50 ہزار روپے میں باآسانی مل رہا ہے،شہری

اتوار 1 جون 2025 14:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)کراچی کے شہری قربانی کے جانور خریدنے کے لیے ٹھٹھہ کی مویشی منڈی پہنچ گئے۔عید قرباں کی آمد آمد ہے اور ایسے میں شہری سنتِ ابراہیمی پر عمل پیرا ہونے کے لیے قربانی کے جانور خریدنے کے خواہشمند ہیں لیکن کراچی کی مویشی منڈی میں جانوروں کی بڑھتی قیمتوں نے شہریوں کو پریشان کردیا ہے۔

گائے ہو یا بکرا کراچی کی مویشی منڈی میں قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے میں شہریوں نے سندھ کے شہر ٹھٹھہ کی مویشی منڈی کا رخ کرلیا ہے جہاں جانوروں کی قیمتیں کراچی کے مقابلے میں نسبتا کم ہیں۔کراچی اور حیدرآباد سمیت دیگر شہروں سے جانور خریدنے شہری ٹھٹھہ پہنچ رہے ہیں۔ایک شہری نے بتایا کہ یہاں ریٹ مناسب ہیں ہمارا دو لاکھ تیس ہزار میں چار بکروں کا سودا ہوا ہے جو کراچی کے مقابلے میں کافی مناسب ہے۔دوسرے شہری نے کہا کہ یہاں ریٹ مناسب ہیں اور ریٹ کراچی سے کم ہیں بچھڑے اور بکرے اچھی مناسب میں مل رہے ہیں، کراچی میں جو بکرا 70 ہزار روپے کا ہے یہاں پر 50 ہزار روپے میں باآسانی مل رہا ہے۔

Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :