ترکیہ کی ایک دکان میں بھارتی جھنڈا نہ ہونے پر گالم گلوچ کرنے پر انڈین یوٹیوبر گرفتار

واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آنے پر ترک حکام نے نوٹس لیتے ہوئے بھارتی یوٹیوبر کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا

Sajid Ali ساجد علی اتوار 1 جون 2025 15:25

ترکیہ کی ایک دکان میں بھارتی جھنڈا نہ ہونے پر گالم گلوچ کرنے پر انڈین ..
استنبول ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون 2025ء ) ترکیہ کی ایک دکان میں بھارتی جھنڈا نہ ہونے پر گالم گلوچ کرنے پر انڈین یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ترکیہ میں ایک بھارتی یوٹیوبر کو اس گرفتار کیا گیا ہے جس نے ایک دکان میں بھارتی جھنڈا نہ ہونے پر گالم گلوچ کی، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بھارتی یوٹیوبر کو ایک ترک دکان میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے جہاں مختلف ممالک کے جھنڈے لگے ہوئے تھے، وہاں بھارت کا جھنڈا نہ ہونے پر اس نے نازیبا الفاظ کا استعمال شروع کردیا جس پر ترکیہ کے حکام نے نوٹس لیتے ہوئے اُسے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں یوٹیوبر دکاندار سے بھارتی جھنڈے کے بارے میں سوال کرتا ہے، جھنڈا نہ ملنے پر وہ کہتا ہے کہ آئندہ وہ دکان دار کے لیے بھارتی جھنڈا لیتا آئے گا، تاہم بعد میں وہ گالیاں دیتے ہوئے اور نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے دکان سے باہر چلا گیا، اسی دوران ترک خواتین کے بارے میں اس ہندوستانی یوٹیوبر کے تضحیک آمیز تبصروں وجہ سے بھی اس کے خلاف بڑے پیمانے پر غم و غصہ پایا گیا، جس کے بعد واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ترک حکام نے نوٹس لیتے ہوئے بھارتی یوٹیوبر کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔