محکمہ فشریز نے راغگان و تلے ڈیم ضلع باجوڑ میں قدرتی آبی ماحول میں ہزاروں کی تعداد میں مچھلیاں چھوڑ دیں

اتوار 1 جون 2025 15:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) ڈائریکٹر فشریز ضم اضلاع الیاس خٹک اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز باجوڑ لطیف الرحمن نے ضلع باجوڑ کے راغگان و تلے ڈیم میں قدرتی آبی ماحول میں ہزاروں کی تعداد میں مچھلیاں چھوڑ دیں۔ یہ مچھلیاں پانچ مختلف اقسام پر مشتمل تھیں جو مقامی آبی حیات میں تنوع اور افزائش نسل کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوں گی۔

(جاری ہے)

اس اقدام کا بنیادی مقصد مقامی آبادی کو ماہی پروری کے شعبے میں خود کفیل بنانا اور ضلع میں معاشی ترقی کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ محکمہ فشریز کے مطابق یہ عمل نہ صرف ماحولیاتی توازن کو بہتر بنانے میں مدد گار ہوگا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے. یہ منصوبہ حکومت خیبر پختونخوا کی پائیدار ترقی اور دیہی معیشت کو مضبوط بنانے کی پالیسیوں کا عملی مظہر ہے جس سے علاقے کے لوگوں کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا.

متعلقہ عنوان :