Live Updates

پاکستان فرنیچر کونسل کا پری بجٹ اجلاس، پی ایف سی کی بجٹ تجاویز پر ممکنہ عمل درآمد کا جائزہ لیا

اتوار 1 جون 2025 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) پاکستان فرنیچر کونسل کا پری بجٹ اجلاس اتوار کو یہاں منعقد ہوا جس میں وفاقی حکومت کو پی ایف سی کی طرف سے پیش کی گئی بجٹ تجاویز پر ممکنہ عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق کی زیر صدارت اجلاس میں فرنیچر کی صنعت کی ترقی اور عالمی مسابقت کو بڑھانے کے لیے پالیسیوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

پی ایف سی کی طرف سے پیش کی گئی کلیدی تجاویز میں مقامی صنعت کاروں کے لیے ٹیکس میں ریلیف، درآمدی خام مال پر سبسڈی اور برآمدات کو بڑھانے کے لیے مراعات شامل ہیں جبکہ اسٹیک ہولڈرز نے معاشی ترقی، روزگار کی تخلیق اور درآمدی فرنیچر پر انحصار کم کرنے میں اس شعبے کے کردار پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ سکل ڈویلپمنٹ (ہنر مندی کے فروغ) کے پروگراموں اور بنیادی ڈھانچے کی اپ گریڈیشن کو ترجیح دے۔

اجلاس میں زیادہ پیداواری لاگت اور ریگولیٹری رکاوٹوں کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا گیا جو اس سیکٹر کے فروغ اور توسیع میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ میاں کاشف اشفاق نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان سفارشات کو اپنا کر اور اس صنعت کی غیر استعمال شدہ صلاحیت سے فائدہ اٹھا کر پاکستان کو فرنیچر کے علاقائی مرکز میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات