
مولانا جس کرپشن کی بات کر رہے یہ اس وقت حکومت کا حصہ تھے، انکے لوگوں سے ہی 20 ارب ریکور کیے، بیرسٹر سیف
پیپلز پارٹی، جے یو آئی اور باقی تانگہ پارٹیاں ضرور تحریک چلائیں، شوق سے تحریک چلائیں، ایسے ہتھکنڈوں سے بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت ختم نہیں ہو گی، مشیر اطلاعات کے پی
اتوار 1 جون 2025 16:40
(جاری ہے)
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہاکہ پیپلز پارٹی، جے یو آئی اور باقی تانگہ پارٹیاں ضرور تحریک چلائیں، شوق سے تحریک چلائیں لیکن عوام کو ساتھ لیکر آئیں، ایسے ہتھکنڈوں سے بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت ختم نہیں ہو گی۔
انہوںنے کہاکہ ہم تحریک بھی چلائیں گے، عوام کو شعور بھی دیں گے، عوام کو شعور دیں گے کہ حقیقی آزادی سے ان کو کوئی نہیں روک سکتا۔ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ دو دن پہلے ہمارے چترال کے ایم این اے کو سزا دی گئی، اپنا زور آزماؤ، عوام ہمارے ساتھ ہیں، بانی پی ٹی آئی ہمیشہ سے تحریک کے قائد رہے ہیں، میں نہیں سمجھتا پارٹی قیادت ناکام ہوئی ہے۔مشیر اطلاعات نے کہاکہ مولانا جس کرپشن اسکینڈل کی بات کرتے ہیں اس وقت یہ خود نگران حکومت کا حصہ تھے، مولانا کے لوگ ٹھیکے اور کمیشن لیکر تجوریاں بھر رہے تھے، ہم نے 20 ارب کے قریب چوری شدہ رقم آپ ہی کے لوگوں سے وصول کی ہے۔انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخوا کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا، صوبائی بجٹ میں عوام کو بھرپور ریلیف ملے گا، ہمارا خزانہ بھرا ہوا ہے، ہم نے صوبے کے وسائل جائز طریقے سے لاہور بار کو دیے، لاہور بار کے وکلا کی جمہوریت کے لیے بہت قربانیاں ہیں۔
مزید قومی خبریں
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
-
کراچی کے عوام کو لیاری ایکسپریس وے کو دوبارہ خوبصورت بنا کر تحفہ دیں گے، عبدالعلیم خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا،ایف آئی اے و دیگر کو جون کے آخری ہفتے تک نوٹس جاری
-
محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق
-
پنجاب بھرمیں 1329ٹریفک حادثات،16افراد جاں بحق ،1588زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو
-
ساہیوال، بدمعاشی غنڈہ گردی کی ویڈیوفلم بنانے کی رنجش،ایک ہی خاندان پر فائرنگ سے 5افراد زخمی، مقدمہ درج
-
خون کا عطیہ انسانیت کی سب سے اعلیٰ خدمت اور نوجوان اس مشن کا ہراول دستہ ہیں، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.