چارسدہ پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، اشتہاری سمیت 6ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

اتوار 1 جون 2025 17:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)چارسدہ پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران ایک اشتہاری اور تین مشتبہ افراد سمیت 6ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سلیمان ظفر کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشنز تسلسل سے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی سرڈھیری عاشق حسین کی قیادت میں تھانہ نستہ پولیس نے ایس ایچ او سلیم خان کی نگرانی میں کامیاب سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔

کارروائی کے دوران پولیس نے ایک اشتہاری مجرم اور 03مشتبہ افراد سمیت مجموعی طور پر 6ملزمان کو گرفتار کر کے 2 عدد پستول، ایک ریپیٹر اور مختلف بور کے کارتوس برآمد کر لیے ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ آپریشن کے دوران وی وی ایس اور سی آر وی ایس سسٹم کے ذریعے 21 گاڑیوں اور 20افراد کی تصدیق بھی کی گئی جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :