ریسکیو 1122 پشاور نے ماہ مئی 2025 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

اتوار 1 جون 2025 17:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) ریسکیو 1122 پشاور نے ماہ مئی 2025 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر غیور مشتاق خان کی سربراہی میں ریسکیو 1122 پشاور نے 4571 مختلف نوعیت کے حادثات میں بروقت رسپانس کرتے ہوئے سروسز مہیا کیں۔ریسکیو 1122 پشاور کو مئی ماہ کے دوران مجموعی طور پر 158566 فون کالز موصول ہوئی جن میں سے 127786 غیر ضروری، فیک کالز اور 26209 معلوماتی و ادھوری فون کالز شامل تھیں،مئی 2025 کے دوران ریسکیو 1122 نے 3825 میڈیکل، 377 روڈ ٹریفک حادثات، 116 آگ لگنے،74 لڑائی جھگڑے/گولی لگنے کے ،02 سلنڈر دھماکے ، 05 چھت گرنے کے واقعات ، 05 ڈوبنے کا واقعات اور 51 ریکوری واقعات جس میں چرند پرند اور گاڑیوں کو رسکیو کر کے بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر 4653 مریضوں کو باحفاظت ہسپتال منتقل کیا اور موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ریسکیو 1122 پشاور نے ماہ مئی 2025 میں 116ریفرل سروسز کے ایمرجنسیوں پر رسپانس کرتے ہوئے مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر غیور مشتاق خان کی ہدایات پر ریسکیو 1122 ٹریننگ ونگ ٹیم نے مختلف تعلیمی اداروں اور محکموں میں درجنوں افراد کو ابتدائی طبی مداد اور آگ سے بچاؤ کے حوالے سے تربیت بھی فراہم کی۔ماہ مئی کے دوران ریسکیو 1122 پشاور کا اوسط رسپانس ٹائم 7 منٹ رہا۔

متعلقہ عنوان :