وزیر ہاوسنگ پنجاب کی حلقے میں کھلی کچہری،عوامی مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو موقع پر احکامات جاری

اتوار 1 جون 2025 17:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) وزیر ہاوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے حلقے میں کھلی کچہری کے دوران مختلف یونین کونسلز کے لیگی کارکنان اور حلقے کے رہائشیوں کے مسائل سنے، عوامی مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو موقع پر احکامات بھی جاری کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر بلال یاسین نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے، اگلے مالی سال میں عوام کیلئے متعدد نئے منصوبوں کا جال بچھایا جائے گا، قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں پنجاب کو ایک بار پھر جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اندرون لاہور کی سڑکوں اور بازاروں کو ماڈل بنایا جائے گا،متعدد یونین کونسلز میں نئے فلٹریشن پلانٹس بھی لگوائے جارہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی سہولت اور فلاح کیلئے ہر ممکن اقدامات اور وسائل کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔