پی آئی اے کا عازمین حج کو سعودی عرب پہنچانے کیلئے قبل از حج آپریشن کامیابی سے اختتام پذیر

اتوار 1 جون 2025 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) عازمین حج کو سعودی عرب پہنچانے کے لئے پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا۔29 اپریل کو شروع ہونے والا یہ آپریشن 31 مئی کی رات تک جاری رہا۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں جاری بیان کے مطابق ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ کل 147 حج پروازیں آپریٹ کی گئیں جس کے ذریعے سے 42 ہزار 4 سو حجاج کو حجاز مقدس پہنچایا گیا،ان پروازوں میں 35 ہزار سرکاری حجاج، 4 ہزار پرائیوٹ حجاج اور ملکی فضائی حدود کے دوران دیگر ائیرلائنز سے رہ جانے والے 3 ہزار سے زائد حجاج بھی شامل ہیں ۔

ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے کی حج پروازوں کے شیڈول کی باقاعدگی کا تناسب 90 فیصد سے زائد رہا،پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز انشاءاللہ 10 جون سے ہوگا۔