Live Updates

ہم نے چوری شدہ 20ارب جے یو آئی کے لوگوں سے وصول کیے،بیرسٹر سیف

ہم تحریک چلائیں گے، عوام کو شعور بھی دیں گے کہ حقیقی آزادی سے انہیں کوئی نہیں روک سکتا،میڈیاسے گفتگو

اتوار 1 جون 2025 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ ہم نے 20ارب کی چوری شدہ رقم جے یو آئی کے لوگوں سے وصول کی۔میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ سربراہ جے یوآئی جس کرپشن سکینڈل کی بات کرتے ہیں، اس وقت یہ خود نگراں حکومت کا حصہ تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جے یوآئی کے لوگ ٹھیکے اور کمیشن لے کر تجوریاں بھر رہے تھے، 20ارب کے لگ بھگ چوری شدہ رقم آپ ہی کے لوگوں سے وصول کی۔

ترجمان خیبر پختونخوا حکومت نے کہا کہ جے یو آئی، پیپلز پارٹی اور دیگر تانگہ پارٹیاں ضرور تحریک چلائیں لیکن عوام کو ساتھ لے کر آئیں۔انہوںنے کہاکہ ایسے ہتھکنڈوں سے بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت کم نہیں ہو گی، خزانہ بھرا ہوا ہے، صوبائی بجٹ میں عوام کو بھرپور ریلیف ملے گا۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہم تحریک بھی چلائیں گے، عوام کو شعور بھی دیں گے کہ حقیقی آزادی سے انہیں کوئی نہیں روک سکتا۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات